حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں18مئی 2007کو ہوئے بم دھماکہ کے معاملہ میں
شہر حیدرآباد کی ایک عدالت نے مکہ مسجد بم دھماکہ معاملہ میں سوامی اسیما
نند کی مشروط ضمانت منظور کی ہے۔چوتھے
میٹرو پولیٹن سیشن کورٹ نے ان سے خواہش کی کہ وہ 50ہزار روپئے کی دو
ضمانتیں پیش کریں اور عدالت کی اجازت کے بغیر حیدرآباد نہ چھوڑیں۔ایک اور مشتبہ ملزم بھرت بھائی کو بھی اسیمانند کے ساتھ ضمانت حاصل ہوئی ۔